گوادر میں جاری دھرنا، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

گوادر میں جاری دھرنا، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کےساحلی شہر گوادر میں جاری احتجاج اور دھرنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرالرز کے ذریعے  غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جاری احتجاج اور دھرنے کا  نوٹس لینے کی تصدیق کی اور ٹرالروں کے  ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن کی یقین دھانی بھی کروائی۔ انہوں نے مزید لکھا  کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی اس معاملے پر بات کروں گا۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1469919824365064193?s=20

خیال رہے کہ گوادر میں گزشتہ ماہ  15 نومبر سے دھرنا اور احتجاج جاری ہے۔ ان احتجاج  میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں  کی بڑی تعداد شریک ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ پینے کا صاف پانی اور ‘ٹرالر مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔

 دوسری جانب جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں ساحلی شہر کے لوگوں نے 28 روز قبل ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا آغاز کیا۔احتجاج کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 19 میں سے کم سے کم دو بنیادی مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، جس میں ٹرالر مافیا کے خلاف کارروائی اور ایرانی سرحد پر درپیش مسائل کا حل شامل ہے۔