ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ،یخ بسہ ہواؤں اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ،یخ بسہ ہواؤں اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر

  برفباری ، بارش اور یخ بستہ ہواؤں  سے  ملک  بھر  میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی عروج پر پہنچ گئی ، ملکہ کوہسار مری میں جاری  برفباری  سے  سڑکوں  پر پھسلن ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد  متعدد علاقوں کا زمینی  رابطہ منقظع ہوگیا ، بلوچستان میں  کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر  ہونے سے  مختلف پہاڑی مقامات پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ،مسافر  گاڑیاں چھوڑ کر پیدل  پہاڑی علاقے عبور کرنے پر مجبور  ہوگئے۔

دوسری جانب کراچی میں  بھی تیز ٹھنڈی اور  گرد آلود ہواؤں سے حد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد  ریکارڈ کیا گیا ہے۔