پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے
سورس: file

آکلینڈ:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔  

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ بطور وکٹ کیپر اعظم خان بھی میدان میں اتریں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان(وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی، حارث رؤف

نیوزی لینڈ اسکواڈ

 کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی

مصنف کے بارے میں