توشہ خانہ کیس: چیئر مین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، کل سے قانون کے مطابق  کاروائی ہو گی: عدالت

توشہ خانہ کیس: چیئر مین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، کل سے قانون کے مطابق  کاروائی ہو گی: عدالت
سورس: File

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں  چیئر مین پی ٹی آئی کی  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں  چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جج ہمایوں دلاور نے کی  جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نیازاللہ نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 جج ہمایوں دلاور کے سابق وزیر اعظم کے متعلق استفسار پر وکیل نے چیرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست کا بتایا۔  چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دوروزکیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ اپریل کے ٹرائل کورٹ فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا آج ہائی کورٹ میں اپیل پرسماعت ہے۔ 

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ آپ کریمینل وکیل ہیں، سات ماہ سے کیس التوا کا شکار ہے، کبھی ایسا دیکھا ہے سات ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت آیا ہو؟۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کیس کے دونوں گواہان عدالت میں شہادت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی بنیاد پر آج  آخری بار  حاضری سے استثنیٰ منظور کررہا ہوں۔ کل سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں