پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان 

پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آن لائن اور فزکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی ہاسٹلز بھی بند رہیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رہیں گی جبکہ ہاسٹلز بھی اسی مدت تک بند رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق ہی آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور این سی او سی نے وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہی تمام تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ 18 مئی سے بڑھا کر 23 مئی کر رکھی ہے۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارالحکومت لاہور، پشاور اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن ہے اور کسی بھی طرح کے کاروبار کی اجازت نہیں ہے البتہ اشیائے ضروریہ، میڈیکل سٹورز، پیٹرول پمپس وغیرہ کو کھلے رہنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ عید الفطر کیلئے ایس او پیز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔