'چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے'

'چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے'
کیپشن: معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، ہیدر نوارٹ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ نے کہا ہے کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔ پاکستان کی پوزیشن کو ہر زاویے سے دیکھا جائے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حکومتوں کا خیال ہو کہ بیل آؤٹ کے لیے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا مگر اب سخت تر ہوتا جا رہا ہے۔

ہیدر نوارٹ نے کہا کہ معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بات واضح نہیں کہ اگر آئی ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور آیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا یا نہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا کہ قرضوں کی شفافیت اور ان کا واضح کیا جانا صرف پاکستان کے لئے اس کا اطلاق تمام قرض مانگنے والے ممالک پر ہوتا ہے تاکہ قرضوں کی پائیداری سے متعلق نہ صرف اپنے رکن ممالک کا اتفاق حاصل کیا جا سکے بلکہ یہ گورننس اور کرپشن کے حوالوں سے آئی ایم ایف بورڈ کے طے کردہ اصولوں کے سبب ہے جن کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔