صارفین کیلئے فیس بک میں فیچرز سامنے آگئے

صارفین کیلئے فیس بک میں فیچرز سامنے آگئے

کیلی فورنیا: مایہ ناز سوشل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک “ نے اپنے صارفین کیلئے نئے فیچر متعارف کروا دیے۔ جس میں ایک فیچر کارڈز کا ہے، اس فیچر سے فیس بک صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں کو ہالیڈے کارڈز بھیج سکتے ہیں۔
صارفین ان کارڈز میں خصوصی تصاویر اور پیغامات شامل کر سکتے ہیں۔ان کارڈ کے ڈیزائن میں ستاروں اور فاختاو¿ں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ جلد ہی صارفین اپنی پوسٹ میں چھٹیوں کے حوالے سے بیک گراونڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فیس بک کے متعارف کرائے ہوئے دوسرے ایفکٹس کیمرے کے حوالے سے ہیں۔ کرسمس، حانوکا اور کوانزا کے موقع پر فیس بک نے کیمرے کے لیے خصوصی سٹیکرز اور ایفکٹس شامل کیے ہیں۔مثال کے طور پر فیس بک میسنجر کی ویڈیو چیٹ میں اب صارفین سانتا اور روڈولف فلٹر شامل کیے جا سکتےہیں۔اس کے علاوہ کرسمس لائٹس اور دوسرے بہت سے رنگین فریمز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ایسے صارفین جو سال نو کی تقریبات کو جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں، فیس بک نے ا±ن کےلیے بھی خصوصی لائیو براڈ کاسٹنگ کے لیے ایفکٹس شامل کیے ہیں۔