مریم نواز کی ڈسکہ ریلی میں شرکت کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

مریم نواز کی ڈسکہ ریلی میں شرکت کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری
کیپشن: مریم نواز کی ڈسکہ ریلی میں شرکت کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی پر بجلیاں گرا دیں۔ مریم نواز کی ڈسکہ میں ریلی میں شرکت کرنے پر 20 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ 

سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات کے دوران مریم نواز کی ریلی اور جلسے میں شرکت کرنے والے 20 لیگی اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے الیکشن قانون کے مطابق اراکین اسمبلی انتخابات والے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے

اراکین اسمبلی کا ضمنی انتخاب میں ا کر ووٹ مانگنا اور انتخابی مہم چلنا صابطہ اخلاق کی خلاف وزری میں آتا ہے ۔ نوٹس مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال، میاں جاوید لطیف، حناء پرویز بٹ، مصدق ملک، خرم دستگیر، علی زید شیزار، فاطمہ، ذیشان رفیق، رانا محمد افضل، چوہدری ذوالفقار علی، چوہدری وقار احمد، غلام رضا، رانا عبد الستار، چوہدری نوید، بلال اکبر، محمد اشفاق اور خواجہ محمد وسیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ شوکاز نوٹس الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کہتا ہے عوام بھوکی مر رہی ہے تو میں کیا کروں۔ یہ ووٹ مانگے آئے تو ان سے پوچھنا آٹا اور چینی چوری کرکے کس منہ سے آئے ہو۔73 سال میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے اور یہ سلیکٹڈ عوام کی نہیں بلکہ اپنے لانے والوں کی خدمت کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 6 سال میں ایک میٹرو بنائی اس کو بھی دھکا لگانا پڑتا ہے جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہوگیا ہے۔ عمران خان کے دائیں گیس چور، بائیں چینی چور، نیچے ساری اے ٹی ایم  ہیں۔