چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں : رانا ثناء

چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں : رانا ثناء

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کسی پارٹی کی الگ رائے ہوسکتی ہے لیکن اختلاف نہیں ہے۔ آصف زرداری تمام معاملات افہام و تفہیم سے لے کر چل رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں رانا ثناءاللہ نے صحافی کے چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سب پارٹیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری ذکاءاشرف کو پی ٹی آئی سربراہ کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں