زرداری ، فریال کی گرفتاری کا مقصد عوام کی توجہ بجٹ کے معاشی قتل سے ہٹانا تھا: بلاول بھٹو

زرداری ، فریال کی گرفتاری کا مقصد عوام کی توجہ بجٹ کے معاشی قتل سے ہٹانا تھا: بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے ، نیب کو دبائو میں لانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں  ،  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے ، ہر ادارے کو بلیک میل ، دباؤ کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، بلیک میلنگ اعجاز شاہ کے پرانے حربے ہیں ، زرداری ، فریال تالپور کو بجٹ کے روز گرفتار کرایا جاتا ہے تا کہ توجہ ان کے معاشی قتل سے ہٹ جائے۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے والد اور پھوپھی کو جیل میں رکھا اور کہتے ہیں کیا بگاڑا ہے ، اس پکڑ دھکڑ کے پیچھے یہ اپنی معاشی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں ، سپیکر اسمبلی زرداری صاحب کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر رہی ہے اگر یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کراتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے سوال پوچھتا ہوں ، آج کے اور مشرف کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ قانون کے تحت مجھے گرفتار نہیں کیا جا سکتا لیکن ابھی رول آف لا نہیں ہے۔