امریکابھی آئی ایم ایف سےمعاہدےکیلئےپاکستان کی مددکوآگیا

امریکابھی آئی ایم ایف سےمعاہدےکیلئےپاکستان کی مددکوآگیا
سورس: File

واشنگنٹن:  امریکانے بھی پاکستان  کےآئی ایم ایف سے معاہدےکی حمایت کردی۔امریکی  وزیرخزانہ جینیٹ یلین  نے کہا معاشی بھنورسےنکلنےکیلئےآئی ایم ایف پاکستان کی مددکرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔

 انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کوپاکستان سےجلدمعاہدہ کرناچاہیے۔ پاکستان کو اس وقت  امداد کی شدید ضرورت ہے۔

رکن کانگریس آل گرین نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے۔ گلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہے مگر پاکستان اسے جھیل رہا ہے۔

 امریکی وزیر خزانہ نے بھی مشکل وقت میں  پاکستان کی مددکی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ معاشی بھنورسےنکلنےکیلئےآئی ایم ایف پاکستان کی مددکرے۔

دوسری جانب پاکستان کےآئی ایم ایف سےمعاہدےکیلئےامریکی سینٹرزبھی متحرک ہیں.

اس سے قبل امریکی سینیٹر ایمی کلبوچر بھی آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی جلد فراہمی کا مطالبہ کرچکے ہیں.

مصنف کے بارے میں