روسی افواج کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ,صرف پیوٹن کا اجازت نامہ درکا ر ہے

روسی افواج کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا ,صرف پیوٹن کا اجازت نامہ درکا ر ہے

ماسکو:روسی افواج نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں نے اب تک یوکرین کے بڑے شہروں کا محاصرہ کر لیا ہے اور وہ اس  پوزیشن میں ہیں کہ کسی بھی وقت بڑا حملہ کر کے پورے یوکرین کو فتح کر سکتے ہیں لیکن انہیں روسی صدر پیوٹن کا اجازت نامہ درکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس کا کہنا ہے ،وہ یوکرین کے بڑے شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے لیکن صدر ولایمیر پوتن کے حکم پر اس کارروائی کو ابھی روکا ہوا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوو نے کہا کہ ’پوتن نے فوری طور پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ عام شہری زیادہ تعداد میں ہلاک ہو سکتے ہیں،وزارت دفاع بڑے شہروں پر کنٹرول حاصل کر سکتی ہے جو پہلے ہی تقریباً پورے گھیرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا امریکہ اور یورپ روس کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ بڑے شہروں پر حملہ کرے تاکہ وہ ہمارے ملک کو عام شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرا سکیں۔