این ایس اے مشرق وسطی کے بینکوں کی جاسوسی کرتی ہے،امریکی ہیکر گروپ

 این ایس اے مشرق وسطی کے بینکوں کی جاسوسی کرتی ہے،امریکی ہیکر گروپ

واشنگٹن:امریکا کے ایک ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی مشرق وسطی کے بینکوں کی بھی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ہیکر گروپ کی جانب سے جاری کی جانے والی فائلز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی مشرق وسطی کے بینکوں اور ان سے بھیجی گئی رقوم کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔
شیڈو بروکرز نامی ایک ہیکر کی جانب سے یہ فائلیں جاری کی گئیں ،جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی دنیا بھر کے بینکنگ نظام پر نظر رکھے ہوئے ہے۔خاص طور پر سوئفٹ سسٹم تک اس کی رسائی ہے۔ سوئفٹ سسٹم کے ذریعے رقم ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کی جاتی ہے۔ فائلز کے مطابق ان بینکوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کویت، دبئی، بحرین ، اردن ، یمن اور قطر سے ہے۔