متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ پر بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

متحدہ عرب امارات میں ویک اینڈ پر بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ برج الخلیفہ آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

ابو ظہبی : متحدہ عر ب امارات کے رہائشیوں کی خوش قسمتی ہے کہ جمعہ کے روز سہ پہر کئی علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو ئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔تاہم اب محکمہ موسمیات نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو اس ہفتے مزید بارشوں کی خوشخبری سنادی ہے ۔

3c1ead4bd2165788523e552968f644a5


متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس ویک اینڈ پر بھی مختلف علاقوں میں بارشیں ہونے کی قوی امید ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے مختلف حصوں کا درجہ حرارت تقریباََ 8سینٹی گریڈ تک کمی آگئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور موسم مزید خوشگوار ہو گا۔

2c3058850586e60490f514aea2c84b20


متحدہ عر ب امارات کے نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی کے ترجمان کا کہناہے کہ ساحلی علاقوں میں بارشوں سے دھند میںاضافہ متوقع ہے ۔ شہری دھند میں گاڑیاں تیز رفتار ی سے چلانے سے پرہیز کریں ۔

9949314803db598dce87deca64713690


موسم کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتاہے کہ اس کی وجہ سے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں گھنے بادل رہیں گے ۔جن کی وجہ سے ہفتہ اور اتوار کو بارش کی امید کی جارہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ شام ساڑھے بجے تک اوسط درجہ حرارت 29.6ریکارڈ کیا گیا ہے ۔