آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، نیپرا کا  عوام کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، نیپرا کا  عوام کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا
سورس: File

اسلام آباد : بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 5 روپے تک اضافے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ نیپرانے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا فیصلہ  وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

اضافے کے بعد اوسطاً فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر29.78روپے فی یونٹ تک ہو جائے گی۔ ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطاً فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گا۔

بجلی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ یا مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ گزشتہ مالی سال  وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.91 روپے فی یونٹ بڑھایا تھا۔  

مصنف کے بارے میں