انٹربینک میں ڈالر 207 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

انٹربینک میں ڈالر 207 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

لاہور: ملک کی حالیہ معاشی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی اور آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 1.95 روپے اضافے سے 207.11روپے کا ہوگیا اور یوں انٹربینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 207روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 205 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا اور یوں موجودہ حکومت کے صرف 3 مہینوں میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاﺅ سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 350 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 405 کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں