پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان پر فواد چوہدری کا ردِعمل

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان پر فواد چوہدری کا ردِعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری کا  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی 23 مارچ کولانگ مارچ کی کال پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم  کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام تعاون کی تنظیم ( او آئی سی) کے 15 سال بعد پاکستان میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر لانگ مارچ کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے پندرہ سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 23 مارچ کو ملک بھر سے لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ کہتے ہیں شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  لانگ مارچ اسلام آباد میں کتنے دن رہے گا اس کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں