اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو دھرنوں کی کیا ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو دھرنوں کی کیا ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہے اور عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، اگراپوزیشن کے نمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے اور ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں اور اگر ایسا ہے تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا لیکن حکومت نے کہیں نہیں روکا، اور آئندہ بھی لانگ مارچ کرنے والوں کو نہیں روکا جائے گا، وزریاعظم عمران خان کچھ چیزیں قوم کیساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں اور جلسے کے ذریعے وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ 
وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کوبخوبی سمجھتے ہیں، تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہے اور عدم اعتمادکامقابلہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہونے والی ہے جو کہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں