اسرائیل کے خفیہ ادارے نے واٹس ایپ کو ہیک کرلیا

اسرائیل کے خفیہ ادارے نے واٹس ایپ کو ہیک کرلیا

اسلام آباد:اسرائیل کے خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے واٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا، صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائیکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائیکرو فون اور کیمرے کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ بھی نشر کر دی ہے جسے پلے سٹور سے ڈاو?ن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی خامی کو استعمال کر کے جاسوس ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔ ابھی تک درجنوں افراد کے واٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔