امریکی مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا، کئی خاندان پیدل کینیڈا کی جانب رواں دواں

امریکی مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا، کئی خاندان پیدل کینیڈا کی جانب رواں دواں

واشنگٹن :امریکا میں مسلمانوں پرزمین تنگ ہوئی توبہت سے پناہ گزین پیدل ہی کینیڈا کی جانب چل پڑے۔برف سے بھرے کٹھن راستوں چل رہیں ہیں۔امریکا میں اندھیرنگری ہے۔مسلمانوں پرزمین تنگ ہونے لگی۔کینیڈا تک جاتے سرد وسفید راستے اب ہجرت کے راستے بن چکے ہیں۔


ٹرمپ آرڈرکا خوف اورکینیڈین حکومت کا خیرمقدم،مسلمان پناہ گزین سرد راتوں میں پیدل بچتے بچاتے کینیڈاجارہے ہیں۔گھاناکااحمد اوسا بھی سرحد پارپہنچا ہے۔ریاست شمالی ڈکوٹا سے کئی مسلمان خاندان کینیڈا پہنچ چکے ہیں اورمزید امریکی ریاستوں سے بھی لوگ کینیڈا پہنچ رہے ہیں۔


یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی مسلمان اپنے آپکو کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں اس وجہ تارکین وطن کینیڈا کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ کینیڈا نے مسلمانوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا ہے