امریکہ کا ایک بار پھر پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر  تشویش کا اظہار

امریکہ کا ایک بار پھر پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر  تشویش کا اظہار

واشنگٹن: امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران دھاندھلی کے الزامات پر  تشویش کا اظہار  کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ۔

ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی  نے کہا کہ ہم نے کچھ ایسی رپورٹس کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔ رپورٹس میں ڈرانے دھمکانے اور ووٹرز کو دبانے ،اس قسم کی چیز یں ہیں ۔

جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ ابھی بھی گنے جارہے ہیں اسے بین الاقوامی مبصر دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

 
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔

مصنف کے بارے میں