لاہور میں اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر، شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہو سکیں گے

لاہور میں اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر، شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہو سکیں گے
کیپشن: خواجہ احسان نے بتایا کہ ابھی تک اس کے کرائے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،فوٹو اورنج لائن فیس بک آفیشل اکاؤنٹ

لاہور : لاہور کے شہریوں سمیت باہر سے آنے باہر سے آنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سفر کی سہولت سے شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین کی دوسری بار آزمائش کے لیے  آج شہری ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک کا سفر مفت کرسکیں گے ، اورنچ ٹرین کی آزمائش کے لیے میٹرو ٹرین کے اہم اسٹیشنز کو سجا دیا گیاہے ، جس سے اسٹیشنز ایک الگ ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔

ڈیرہ گجراں سے شروع ہونے والی ٹرین کا سفر لکشمی چو ک پر آکر ختم ہوگا جہاں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسہ بھی کیا جائیگا۔ اس جلسہ عام سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف خطاب کریں گے ۔

ٹرین کا کرایہ کتنا ہو گا ،خواجہ احسان نے بتایا کہ ابھی تک اس کے کرائے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ٹرین کے کرائے سے متعلق خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔