نواز شریف کو جیل میں ڈال کر آئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے، شیخ رشید

نواز شریف کو جیل میں ڈال کر آئی ایم ایف کا قرضہ چکایا جائے، شیخ رشید

 لاہور:عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو فوری مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔ عدالتی فیصلے کے بعد اسحاق  ڈارکو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ڈار 164 کے بیان سے  پیچھے  ہٹےتو وہ بھی  شریف خاندان کیساتھ ملزم بنے  ہیں۔ نوازشریف  کی نااہلی کے فیصلے میں حدیبیہ  پیپر کا ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی نظرِ ثانی کی اپیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ن کے وکیل نظرِ ثانی اپیل میں بھی گھڑے مردے اکھاڑ رہے تھے۔انہوں نے کہا  کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چارسال میں 35 بلین ڈالرزکا قرضہ لیا ہےاور نواز شریف کو جیل میں ڈال کر آئی ایم ایف کا کا قرضہ واپس لیا جائے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ کے بیان پرکہوں گا یہ منہ اورمسورکی دال۔انہوں نے کہا کہ  نوازشریف کے خلاف 17 سال سے 19 کیسززیرالتواہیں اور ان کے اکاؤنٹس آپ کے مزید جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اب این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ایک ترکی میں بیٹھ کر جبکہ نواز شریف لندن مین بیٹھ کر ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں ۔

 مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے اقتدارمیں سب سے بڑی تباہی کا ہاتھ مریم کا ہے.یہ ایسا کیس ہےکہ مریم نہ صرف پارٹی توڑے گی بلکہ خاندان بھی توڑدے گی.