مشال کے سوشل میڈیا اکائونٹ تھا یا نہیں، ایف آئی آے جانچ پڑتال کے لیے درخواست کی منتظر

مشال کے سوشل میڈیا اکائونٹ تھا یا نہیں، ایف آئی آے جانچ پڑتال کے لیے درخواست کی منتظر

اسلام آباد: مشال خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پولیس یا صوبائی حکومت نے ایف آئی اے سے درخواست نہیں کی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ کی منظوری سے ایف آئی اے کی جانب سے ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

مشال کے نام سے جعلی اکاؤنٹ کا کھوج لگانے کی ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مشال قتل کیس میں پولیس نے اب تک 16 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔