چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ،آرمی چیف

چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ حملہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ پاکستانیوں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی بزدلانہ کوشش ہے،سکیورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل قدر ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، ایسے قابل نفرت اقدامات کیخلاف ہم متحداورثابت قدم ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 2 خودکش حملہ آور مارے گئے اور دیگر 2 کی تلاش جاری ہے۔