عالمی عدالت نے کلبھوشن کو بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیدیا:ڈاکٹر فیصل

عالمی عدالت نے کلبھوشن کو بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیدیا:ڈاکٹر فیصل
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کی رہائی کی بھارتی درخواست مسترد کر دی ہے ، کلبھوشن کو بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ عالمی عدالت نے آج بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستانی موقف کی عالمی سطح پر تائید کی گئی ہے ، عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے ۔

آج کے فیصلے کے بعد پاکستان قانون کے مطابق آگے بڑھے گا، جاسوس کلبھوشن یادیو بغیر ویزا بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان آیا تھا ۔گرفتاری کے بعد کلبھوشن کی جعلی شناخت حسین مبارک پٹیل کے نام سے ہوئی تھی .

کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور کئی دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ، کلبھوشن نے تمام الزامات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قبول کیے ہیں ، پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ہے ،اسی عزم کے تحت پاکستان معزز عدالت میں پیش بھی ہوا ۔