پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے پراتفاق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے پراتفاق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےدرمیان قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ حکومت کو قانونی ماہرین نے بھی اسمبلی 8 اگست کو ہی تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے8 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنےکی تجویز دی تھی ۔ قومی اسمبلی توڑنےکے لیے 9 اور 10 اگست پر بھی غور  کیا گیا لیکن اتفاق 8 اگست کی تاریخ پر ہوا۔


قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی ۔ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے۔