انسانی سمگلرز اب خیر منائیں:فوری کریک ڈاؤن اور سزاکی  ہدایت,کل یوم سوگ

انسانی سمگلرز اب خیر منائیں:فوری کریک ڈاؤن اور سزاکی  ہدایت,کل یوم سوگ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز  شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی اُلٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی ہے،  واقعے کی تحقیقات کے لیے4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کےخلاف گھیراتنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئےگھناؤنے جرم میں ملوث ایجنٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور سزا دینےکی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو  واقعےمیں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی معلومات اور سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔وزیر اعظم  شہباز  شریف نے یونان کے قریب  بحیرہ روم  میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے  جاں بحق ہونے  پر گہرے دکھ  اور  رنج کا اظہار کیا ہے ۔ واقعے پرکل 19 جون کو یوم سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق  یوم سوگ کے موقع پر کل قومی پرچم سرنگوں رہےگا،  جاں بحق افراد کے لیےخصوصی دعا کی جائےگی۔

مصنف کے بارے میں