کورونا کی تیسری لہر میں شدت ،  مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوگئی

کورونا کی تیسری لہر میں شدت ،  مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوگئی
کیپشن: کورونا کی تیسری لہر میں شدت ،  مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہوگئی
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.8 تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 3495 نئے مریض سامنے آگئے۔ ملک میں کوروناکےفعال مریضوں کی تعداد24ہزار592ہے۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہو گئی۔

ملک میں24گھنٹےمیں کوروناسےمزید61افرادانتقال کرگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد13ہزار717ہوگئی۔ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا کے 44ہزار 377 ٹیسٹ کیےگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 634 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ جس سے  ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد2 لاکھ62 ہزار207 ہوگئی ۔ پنجاب میں کورونا کے 1لاکھ91ہزار186 مریض ہیں۔ بلوچستان میں کورونامریضوں کی تعداد 19 ہزار269 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونامریضوں کی تعداد77 ہزار443 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کورونامریضوں کی تعداد49 ہزار476، گلگت بلتستان میں 4ہزار965 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد11ہزار264ہے۔

دوسری طرف لاہور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران میو اور سروسز اسپتال میں بستر کم پڑ گئے۔میڈیکل سپرٹنڈنٹ (ایم ایس) میو اسپتال نے بتایا کہ میو اسپتال میں کورونا کے مریض مسلسل آ رہے ہیں لیکن جگہ ختم ہو گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے 400 بیڈز کا خصوصی وارڈ بھر چکا ہے اور تمام وینٹی لیٹرز پر مریض ہیں۔میو اسپتال سے کورونا مریضوں کو سروسز بھیجا گیا لیکن وہاں بھی تمام بیڈز فل ہوگئے۔ بچوں کے لیے مقرر کردہ 7 بیڈز بھی بڑوں کو دے دیے گئے ۔