ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

چنئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

a839ba662a51f61a698e2fc070ec9991

کرکٹ ورلڈ کپ  2023  میں 16 واں میچ  آج نیوزی لینڈ اورافغانستان کے درمیان متھیا انامالائی چدمبرم اسٹیڈیم, چنئی میں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

 
 

نیوزی لینڈ نے اپنے ابتدائی تین میچ اپ میں لگاتار جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغاز متاثر کن انداز میں کیا۔ کیویز نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف قابل ذکر فتح حاصل کی اور نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کے خلاف بھی اپنی جیت کی فارم کو جاری رکھا۔


اس کے برعکس، افغانستان کو اپنے پہلے دو مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم،  اپنے حالیہ میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔

 
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان صرف دو بار ایک دوسرے کے خلاف کھیلے ہیں۔ بلیک کیپس نے دونوں مقابلوں میں افغانستان کو مات دی۔

نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ کی ان دو ٹیموں میں سے ایک ہے جو اب تک کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔  پوائنٹس ٹیبل پر (بھارت کے بعد) 3 میچوں میں 3 جیت اور +1.604 کے نیٹ رن ریٹ (NRR) کے ساتھ نمبر 2 پر ہیں۔

 
 

 دوسری جانب افغانستان آج کے  میچ میں انگلینڈ کے خلاف زبردست جیت کے ساتھ اتر رہا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے پہلے اپ سیٹ میں افغانستان نے دفاعی عالمی چیمپئن کو 69 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

696aabc717e033dab1bf0a53d288563c

 
 

نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان،  پلیئنگ الیون:
نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (c & wk)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (c)، محمد نبی، اکرام علی خیل (wk)، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

مصنف کے بارے میں