بھارت نے چین کیساتھ بھی آبی تنازع چھیڑ دیا

بھارت نے چین کیساتھ بھی آبی تنازع چھیڑ دیا

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ بھارت آبی تنا زع چھیڑے ہی ہوئے تھا لیکن ان بھارت نے یہ با ب چین کےساتھ بھی کھول دیا ہے جو کہ اب شدت اختیار کرگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کیساتھ چین کا سرحدی تنازع ختم ہوا ہی تھا کہ بھارت نے اشتعال انگیزی کی روایت بر قرارا رکھتے ہوئے تنازع کا ایک اور باب شروع کر دیا ہے ۔اب کی بار بھارت اپنے ہمسائے چین کیساتھ آبی تنازع چھیڑ چکا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ چین نے اسے دریائے برہم پترا کا آبی ڈیٹا دینے سے انکار کردیا ہے۔ بھارت نے الزام لگایا کہ چین نے اسے رواں مون سون کے موسم میں دریائے برہم پترا کے پانی کی نقل و حرکت، تقسیم اور معیار کا سائنسی ڈیٹا فراہم نہ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
ادھر چینی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے ہائیڈرو لوجیکل اسٹیشنز پر تعمیر و مرمت کا کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہ فی الحال بھارت سے ڈیٹا شیئر نہیں کرسکتا۔ تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق چین نے بنگلا دیش کو دریائے برہم پترا کا آبی ڈیٹا فراہم کیاہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے واٹر اسٹیشنز کو نقصان پہنچا جن کی تعمیر و مرمت کے لیے اس سال ڈیٹا جمع نہیں کیا جاسکا۔
بھارت کا چین پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ دریائے برہم پترا کے پانی کا رخ اپنے خشک علاقوں کی طرف موڑ رہا ہے جب کہ یہی کام بھارت خود پاکستان کے دریاو¿ں کے ساتھ کررہا ہے اور ان پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روک رہا ہے۔ بھارت کو خطرہ ہے کہ چین اب کسی وقت پانی کی زیادہ مقدارچھوڑنے کے بعد انکے علاقوں کوڈبو سکتا ہے۔