امریکا میں کورونا وائرس کی ایک اور ویکسئن کی آزمائش کی منظوری دے دی گئی

امریکا میں کورونا وائرس کی ایک اور ویکسئن کی آزمائش کی منظوری دے دی گئی
سورس: سکرین شارٹ

واشنگٹن،امریکا نے فائزر کے بعد کورونا وائرس کی ایک اور ویکسئن کے استعمال کی منظوری دے دی ۔ ادویات کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے کورونا کی دوسری  موڈرنا ویکسئن لگانے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس سے قبل امریکا میں صرف فائزرویکسئن کی ایمرجنسی طورپر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔موڈرنا ویکسئن کی آزمائش کے لئے کورونا کے عمررسیدہ مریضوں کو ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

 واضع رہے کہ فائزر ویکسئن کی اس سے قبل استعمال کی منظوری صرف برطانیہ نے دی تھی ۔ فائزر ویکسئن سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو ویکسئن دی جاچکی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسئن پر عوام کے اعتماد کے لئے ملکہ برطانیہ اور ان کے خاوند شہزاد ہ فلپ بھی ویکسئن لگوائیں گے ۔