دنیا نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں امن پیشرفت میں پاکستان کا کردار اہم رہا:شاہ محمود قریشی

دنیا نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں امن پیشرفت میں پاکستان کا کردار اہم رہا:شاہ محمود قریشی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں امن پیشرفت میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار کو تسلیم کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے 125 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ، لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ، ہمارا مقصد افغانستان میں امن و استحکام رہا ہے ، امریکہ کو افغانستان میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پچیدہ ہے ، مل کر آگے بڑھنا ہوگا ، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ، ہمیں حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہم سے مدد مانگی گئی جو ہم نے دی اور اس کی قیمت بھی چکانی پڑی ، نائن الیون کے حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا