وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکو طلب کر لیا

 وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکو طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکو وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراءشرکت کریں گے،اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائےگا، وزیراعظم صفائی مہم شروع کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں کراچی کو 1200کیوسک اضافی پانی دینے پر غور کیاجائےگا، بلوچستان کے توانائی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاجائےگا، اجلاس میں پٹ فیڈر اورکیرتھرکینال کو پانی فراہم کرنے پر غورہو گا، ای اوبی آئی اورورکرزویلفیئربورڈکے معاملات پر مشاورت ہو گی،پیٹرولیم پالیسی 2012ءمیں ترمیم پربھی تبادلہ خیال ہو گا ، ہائرایجوکیشن کمیشن کے معاملات کاجائزہ لیاجائےگا۔