سعودی عرب نے واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے واٹس ایپ اور ویڈیو چیٹ کی اجازت دے دی

ریاض: سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیلی فون اور ویڈیو بات چیت کے پروگراموں پر عائد پابندی اٹھا رہے ہیں اور شہریوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

سعودی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ واٹس ایپ اور سکائپ جیسے انٹرنیٹ پروگرام اب صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر موجود ہیں تاکہ ایک ایسے موقع پر جب سعودی بادشاہت تیل کے دور سے نکل کر جدید دور میں داخل ہونے جا رہی ہے، کاروباری افراد کا ریاست پر اعتماد بحال ہو سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو بات چیت کی مدد سے صارفین کے اخراجات میں کمی ہوگی۔