پاکستانیوں کی اکثریت نے تمام انتخابات اکتوبر میں کرانے کی حمایت کردی

پاکستانیوں کی اکثریت نے تمام انتخابات اکتوبر میں کرانے کی حمایت کردی
سورس: file

اسلام آباد:  51فیصد پاکستانی پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات اکتوبر میں قومی اسمبلی کے ساتھ کروانے کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 34فیصد اس کے خلاف ہیں۔

 عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کے فیصلے کوبھی 35فیصد پاکستانی غلطی کہتے ہیں،77فیصد پاکستانیوں نے  تمام سیاست دانوں، اہم اداروں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔

 اس بات کا انکشاف انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ یعنی آئی پور کے سروے میں ہوا،، جس میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے یکم اپریل سے 19اپریل 2023 کے درمیان کیا گیا۔ 

سروے میں 51فیصد پاکستانی پنجاب اور کیپی اسمبلی کے انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ کروانے کی حمایت کرتے نظر آئے،البتہ 34فیصد نے مخالفت کی اور انتخابات مرحلہ وار کروانے کاکہا،،15فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا،35فیصد پاکستانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کے فیصلے کے بھی مخالف نظر آئے اور اسے غلطی قرار دیا۔

28فیصد نے اس نظریے کی حمایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں رہنا چاہیے تھا لیکن 16 فیصد نے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کو بالکل درست کہا۔21فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا۔

 سروے میں 77فیصدپاکستانیوں نے موجودہ سیاسی حالات میں بہتری کیلیے تمام سیاست دانوں اوراہم اداروں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا البتہ 13فیصد نے اس کی مخالفت کی جبکہ 10فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

مصنف کے بارے میں