ایک  ہی روز میں تین دھماکے

 ایک  ہی روز میں تین دھماکے

پشاور: ایک  ہی روز میں تین دھماکے ہوئے ہیں۔  جنوبی وزیرستان  میں وانا کےعلاقے  میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ 
 ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں  قبائلی رہنما اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ قبائلی رہنما اسلم  نور وانا بازار سے گھر جار ہے تھے۔

باجوڑ  میں   ایک دن میں دو دھماکے ہوئے ۔ پہلےدھماکے میں باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر سبزعلی خان جاں بحق ہوگئے  ۔ دھماکےسے گاڑی مکمل طور پر تباہ  ہوگئی۔

دوسرادھماکہ تحصیل ماموند  کےعلاقے  میں  ہوا۔ انصار الاسلام فاٹا کے سابق امیر مولانا عبد السلام کے والد جاں بحق ہوگئے ۔حملے میں  تین افراد  شدید زخمی  بھی   ہوئے۔ علاقے  میں سکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہوگئیں۔ 

مصنف کے بارے میں