جاپانی عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ

جاپانی عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ

ٹوکیو: جاپان کے جزیرے اوکیناوا کے ہزاروں عوام نے ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے جزیرے اوکیناوا کے شہر ناگو میں ہزاروں افراد نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور اوکیناوا جزیرے سےامریکی فوجیوں کے مکمل انخلا اور اس جزیرے میں موجود امریکہ کے فوجی اڈوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جاپان کے شہر گینووان کے عوام نے بھی منگل کے روز صوبہ اوکیناوا میں امریکی اوسپرے طیاروں کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے ان پروازوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گینووان شہر کے میئر آتسوشی ساکیما نے کہا تھا کہ امریکی طیاروں کی پروازیں ناقابل برداشت ہیں اور انھیں جلد از جلد روکے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں امریکہ کے ایک سو چوبیس چھوٹے بڑے فوجی اڈے ہیں جہاں تقریبا پچاس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جاپان کے صوبہ اوکیناوا کے ستر فیصد سے زائد عوام اس جزیرے میں موجود امریکہ کے تمام فوجی اڈوں کو ختم کئے جانے کے خواہاں ہیں۔

مصنف کے بارے میں