الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں تاریخ اجراء 10جولائی لکھ دی

الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں تاریخ اجراء 10جولائی لکھ دی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 60رالپنڈی سے انتخابات ملتوی کرنے کے اعلامیے میں بڑی غلطی کرتے ہوئے تاریخ اجراء10جولائی 2018لکھ دیا،نشاندہی پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخ درست کرکے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کر دیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 60راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی طبعیت ناساز، ڈاکٹرز کی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش

مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بڑی غلطی سامنے آئی جس میں اعلامیے جاری کرنے کی تاریخ10جولائی 2018تھی جس کی میڈیا نے نشاندہی کی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تاریخ درست کرتے ہوئے 22جولائی کا اعلامیہ دوبارہ جاری کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں