دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: پاکستان

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: پاکستان


اسلام آباد: افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران دہشتگردی کی پے درپے کاروائیوں کے بعد پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کی پیشکش کردی۔


ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے جنگ میں افغان حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران افغانستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں کے دوران تقریبا دوسوافراد ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ افغان عوام اس ہفتے کو سال کا سب سے خون والا ہفتہ قرار دے رہی ہے۔ ادھر افغان کابینہ صدر اشرف غنی سے سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے سوالات کررہی ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغانستان میں خوفناک حملوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ دھشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔