بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی،نیپرا نے منظوری دیدی

بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی،نیپرا نے منظوری دیدی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد: مہنگائی سے مارے عوام کو خوشخبری سنادی گئی ہے اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 16 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسمنٹ سے صارفین کو 28کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔