شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر

شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 سے باہر ہو گئے مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کمر کی انجری کے باعث چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمر کی انجری کے باعث شاہد خان آفریدی ابوظہبی میں شیڈول ہونے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے اور ان کی جگہ آصف آفریدی کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

c0a50c4d9edb97b5fb6e78a04bf63f80


شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بقیہ میچز میں عدم شرکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اگرچہ میں ابوظہبی میں شیڈول ہونے والے میچز نہیں کھیل سکوں گا مگر میری تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔