ہمیں ایک اورسرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے:بھارتی آرمی چیف بپن راوت

ہمیں ایک اورسرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے:بھارتی آرمی چیف بپن راوت
کیپشن: Image by Postcard News

نئی دہلی :پاکستان کو جنگ کی دھمکی کے بعد بھارتی آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر تمام حدیں پار کرتے ہوئے گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرکار کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، ایک اورسرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بھارتی آرمی چیف کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد ختم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور دہشتگردوں کےخلاف سرجیکل سٹرائیک ناگزیرہے .

پاکستان کی جانب سے اقدامات تک سرحدپرامن نہیں ہوسکتا ہمیں ایک اورسرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن سرجیکل سٹرائیک کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔

بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معمول کے تعلقات چاہتاہے تواقدامات کرے،مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،بھارتی حکومت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔