پاک فوج نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی: پاک آرمی نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا کہ قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداز میں اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرے گی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔رواں سال ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام پر یوم دفاع و شہداءمنایا جائے گا جس میں شہداءاور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔