سر کے سفید بالوں پر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ,آزمودہ اور آسان نسخہ

سر کے سفید بالوں پر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ,آزمودہ اور آسان نسخہ

لاہور:سر کے سفید بال بزرگی کی علامت ہیں لیکن اگر یہ سفید بال نوجوانی میں نظر آنا شروع ہو جائیں تو پریشانی کا باعث بنتے ہیں، کچھ نوجوان خاص طور پر لڑکیاں سر کے سفید بالوں کو لے کر ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ہم آج آپکو نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ تجویز کرتے ہیں یہ نسخہ یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہترین ہے
سات بادام کی گریاں،دو یا تین کالی مرچ ثابت،ایک دیسی انڈہ اور پانچ گرام دیسی گھی ۔
طریقہ استعمال،بادام کی گریوں کو پانی میں بھگو کر ان کا چھلکا اتار لیں اور انکو پیس لیں اسطرح کالی مرچوں کو بھی باریک کر لیں۔اب دیسی گھی کو فرائی پین میں گرم کریں اس میں بادام ڈال کر ہلکے سے براﺅن کر لیں پھر اس میں انڈہ ڈال دیں اور اسکو کچھ دیر مزید پکا لیں پھر اس میں حسب ضرورت چینی یا نمک شامل کر لیں اور باریک کی ہوئی کالی مرچیں ڈال دیں،ہلکی آنچ پر پکا کر نوش فرمائیں۔
یاد رہے یہ نسخہ ناشتے سے پہلے نہار منہ استعمال کرنا اور ایک ہفتہ مسلسل استعمال کرنے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ بھی ضروری ہے۔