خواجہ سعد رفیق کا بے بنیاد الزامات لگانے پر فواد چوہدری کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس

خواجہ سعد رفیق کا بے بنیاد الزامات لگانے پر فواد چوہدری کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے بے بنیاد الزامات لگانے کی بناءپر 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوادچودھری نے 22فروری کوجھوٹے الزامات لگائے،پی ٹی آئی رہنما قوم کے سامنے غیرمشروط معافی مانگیں،اگر فواد چودھری نے 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں ۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کو میڈیا ٹاک میں جھوٹے الزامات لگانے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ فواد چودھری ! اپنے الزامات ثابت کرو یا معافی مانگو۔ یا عدالت میں ہتک عزت کے دعویٰ کا سامناکرو۔

آئین پاکستان ہر شخص کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے کسی شخص کو حق نہیں کہ قانونی وجہ کے بغیر کسی کے بارے ہتک آمیز بیانات دے۔