پی ٹی آئی کا "بلا" واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں آج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے باقاعدہ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔

بیرسٹرگوہر  نے عمران خان سے اڈ یالہ جیل میں ملا قا ت میں  الیکشن کمیشن کے فیصلےپرمشاورت کی ہے۔ ہا ئی کور ٹ میں درخو است دائر کرنے کی اجازت مل گئی ۔

اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے اور پارٹی سرٹیفیکیٹ کی اشاعت کے لئے مبینہ طور لوازمات پوری نہ کرنے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 پارٹی کے سینئر عہدیدار کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف آج پشاور ہائیکورٹ میں باقاعدہ رٹ دائر کی جائے گی جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔


 
 
 
 

مصنف کے بارے میں