پنجاب میں بدترین حکومت ہے،کوئی افسر بھی پیسے لیے بغیر نہیں لگایا جاتا: شاہد خاقان

پنجاب میں بدترین حکومت ہے،کوئی افسر بھی پیسے لیے بغیر نہیں لگایا جاتا: شاہد خاقان
سورس: file

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی آج بھی 115روپے فی کلو گرام مل رہی ہے ،پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے  جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے عمران خان پتانہیں کون سے پاکستان میں رہتے ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رہنمامسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے کہاہے کہ  چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے  تاکہ جولوگ عمران خان کو لائےہیں انہیں پتہ لگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ہر نظام تباہ ہو چکاہے، کوئی افسر ایسا نہیں جو بغیر پیسے کے لگایا جائے۔ ملک میں کرپشن سے چھوٹی سے چھوٹی نوکری بھی محفوظ نہیں ہے۔، وزیر روز بدلے جاتے ہیں ، جس پاکستان میں ہم رہتے ہیں وہاں ہر شخص پریشان ہے عمران خان پتانہیں کون سے پاکستان میں رہتے ہیں آج ہر پاکستان سوال کر رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  کبھی  پارلیمان میں عوام کی  بات ہوتی تھی لیکں اب کوئی  امیدنہیں  ہے۔ ہر شخص مہنگائی سے پریشان، بے روزگاری بڑھ رہی ہے چینی آج بھی ایک سو پندرہ روپے بک رہی ہے ،عمران خان تقریر ہر روز کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے ہم پوچھتے  کہاں ترقی کر رہا ہے یا بتا دیں کون سے شعبے میں ترقی ہوئی۔

 کشمیر کے مسئلے پر ہر روز نئے بیان سامنے آتے ہیں جس مسئلے پر کوئی دو رائے نہیں تھی وہ سب سے متنازعہ بن چکاہے۔کورونا صورت حال کے بارے میں کہا کہ آج لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے حل لوگوں کو ماسک پہنانے اور ویکسین لگانے میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا چانس اُس کے اپنے پاس ہے۔ کل بھی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی پی اپنا راستہ درست کرے۔