امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کردیا

امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: Image by BaretaNews

واشنگٹن :پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم اور حکومت بنانے کے اعلان کے بعد امریکہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اعلان کردیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے رانا ثناءاللہ جیت گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں ملکوں کا ملکر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے۔ امریکہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیاءمیں سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حلقے کی بات نہیں،پورا الیکشن کالعدم کرائیں گے، فضل الرحمٰن

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ بیان ا س وقت سامنے آیا ہے جب چند گھٹنے قبل پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے اپنی وکٹر ی سپیچ میں جہاں دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا تھا وہا ں یہ بھی کہا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابر ی کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں