لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالوں کےلیےخوشخبری

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت سترہ ارب اکہتر کروڑ کا قرضہ اور طلباء و طالبات میں ایک لاکھ نواسی ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے۔ موسم گرما تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالوں کےلیےخوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت سترہ ارب اکہتر کروڑ کا قرضہ اور طلباء و طالبات میں ایک لاکھ نواسی ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے۔ موسم گرما تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم کے تحت اب تک سترہ ہزار سات سو بیس کیسز نمٹائے گئے جس کے تحت نوجوانوں کو آٹھ سال کیلئے سترہ ارب ستر کروڑ روپے بطوررائتی قرض تقسیم کیئے گئے۔ یہ قرضہ نیا کاروبار شروع کرنے یا کاروبار میں وسعت کیلئے دیا گیا۔

 حکام کے مطابق وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ اسکیم کے تحت بھی اب تک دو لاکھ اکاون ہزار  تین سو اکاون افراد میں پانچ ارب اٹھاون کروڑ روپے بانٹے گئے۔  یہ قرضہ ملک کے چوالیس اضلاع کی چارسوستائیس یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا۔

 سود سے پاک قرضہ حاصل کرنے والوں میں باسٹھ فیصد خواتین ہیں۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سرکاری جامعات کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹر اور گریجوایٹ طلباء و طالبات میں ایک لاکھ نواسی ہزار پانچ سوانیس لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ موسم گرما تک مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعظم کے یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک پچھتر ہزار مرد و خواتین کو ہنر سکھائے گئے جبکہ مزید پچیس ہزار افراد زیر تربیت ہیں۔ تربیت کے ساتھ ساتھ ان افراد کو ماہانہ تین ہزار روپے اسکالرشپ بھی دیا جارہا ہے۔ فاٹا کے طلباء کو چار ہزار روپے اعزازیہ دیا جارہا ہے